خیبرایجنسی جھڑپوں میں 24 شدت پسندوں سمیت 28افراد ہلاک اورکزئی میں بمباری سے 10افراد مارے گئے

فورسزآپریشن میںاسلحے کا ذخیرہ قبضہ میں لے لیاگیا،شدت پسندوںکیساتھ جھڑپ میںامن لشکرکے4رضاکارجاں بحق،ایک شدت پسندہلاک.


خوڑمیںنصب بم دھماکے سے پھٹ گیا،ایک شخص جاں بحق، فائرنگ سے باپ ہلاک بیٹا زخمی،کوہاٹ میں دھماکا، صوابی چیک پوسٹ پردستی بم حملہ. فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: خیبرایجنسی کے مختلف علاقوںمیںسیکیورٹی فورسزنے ٹارگٹڈ آپریشن کے ذریعے لشکر اسلام اورتحریک طالبان کے 23 دہشتگردوںکوہلاک کردیا۔

تیراہ میںامن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ امن لشکرکے 4 رضا کار جاںبحق اورایک شدت پسند ماراگیاجبکہ اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پرجیٹ طیاروں کی بمباری سے 10 شدت پسند ہلاک اور4 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن کے ذریعے دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے۔

1

ذرائع نے آن لائن کوبتایا کہ سیکیورٹی فورسزنے دواتوئی بارہ گیٹ ووچہ بونا اورنکئی کے علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن کیے جن میں دہشت گردوںکی جانب سے جمع کیے گئے بہت بڑے اسلحے کے ذخیرے پرقبضہ کیاگیا،ان ذخیروںمیں خوراک کے ذخیرے بھی شامل ہیں۔منگل کووادی تیراہ کے علاقے تخت کی میں امن لشکراورشدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اورکزئی ایجنسی کے شورش زدہ علاقہ ماموں زئی میںشدت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری کی وجہ سے علاقے سے بڑے پیمانے پرنقل مکانی کاسلسلہ جاری ہے۔