- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
دلہا کے گٹکا کھانے پر دلہن کا شادی سے انکار
اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ضلع بالیا کے گاؤں مورارپتی میں دلہا کے گٹکا کھانے پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا۔
مقامی پولیس کے مطابق محلہ دالان چھاپرا کا رہائشی دلہا جب بارات لے کر لال گنج پہنچا تو دلہن والوں نے استقبال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور شادی کی رسومات شروع کردی گئیں۔ لیکن جس وقت دلہا کو گٹھ بندھن کی رسم کےلیے منڈپ میں بلوایا گیا تو دلہن نے اسے گٹکا چباتے ہوئے دیکھ لیا اور اس نے کھڑے کھڑے شادی سے انکار کردیا جس پر نہ صرف سارے باراتی بلکہ خود دلہن کے گھر والے بھی حیران و پریشان رہ گئے۔
مورارپتی پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے گھر والے اور باراتی اس بے عزتی پر اتنے شدید غصے میں آئے کہ وہ شادی سے انکار پر دلہن کے خلاف شکایت درج کرانے تھانے تک جا پہنچے اور وہاں ہنگامہ کھڑا کردیا۔
پولیس کے کہنے پر دلہن اور دلہا والوں نے ساری رات یہ مسئلہ ازخود حل کرنے اور لڑکی کو منانے کی پوری کوشش کی لیکن لڑکی کا اصرار تھا کہ وہ ’’گٹکے کا نشہ کرنے والے‘‘ کسی شخص سے ہر گز شادی نہیں کرے گی۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لڑکی بی اے کی طالبہ ہے اور نہایت صفائی پسند واقع ہوئی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں لڑکا واجبی سی تعلیم رکھتا ہے اور برسوں سے گٹکا کھانے کا شوقین بھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔