نواز شریف کیخلاف ٹیک اوور پر ندامت نہیں جنرل شاہد عزیز

امریکا سے ملکر افغانستان میں قتل و غارت گری کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ہے


Online January 31, 2013
امریکا سے ملکر افغانستان میں قتل و غارت گری کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ہے فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو نیب کے سابق چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز نے کہا ہے کہ مشرف نے نظام میں تبدیلیوں کا وعدہ کر کے حکومت پر قبضہ کیا تھا ایک سال میں اندازہ ہو گیا کہ وہ اپنے وعدے میں سچے نہیں۔

تاہم نواز شریف کیخلاف ٹیک اوور پر کوئی ندامت نہیں، ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر افغانستان میں مسلمانوں کی قتل و غارت گری میں شامل ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی ہے، گلگت ایئر پورٹ پر چرس پکڑے جانے کے واقعے پر انھوں نے کہا کہ وہاں ایک بندہ کسی کو چرس دے رہا تھا جس کو میں نے لیا اور جیب میں ڈال لی، وہ ایئر پورٹ پر میرے پرس سے نکلی لیکن وہاں پر موجود ایک افسر نے مجھے چھوڑ دیا۔

15

حکومت کے خلاف بغاوت کے ذریعے آئین کی پامالی کے بارے میں سوال پر انھوں نے کہا 1999ء میں نواز شریف کے خلاف کارروائی کیلیے فوج کو بار بار کہا جارہا تھا حتٰی کہ فوج کو چوڑیاں تک بھیجی جارہی تھیںاس لئے نواز شریف کے خلاف فوجی ٹیک اوور پر کوئی ندامت نہیں،انھوں نے کہا کہ آج بھی کچھ لوگ ایسی ہی باتیں کر رہے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا امریکا کا ساتھ دینے کا فیصلہ ایک سیاسی حکومت نے ہی کیا تھا،مگر میں اس بات کا قائل ہوں کہ یہ پاکستان کی بقاء کی جنگ نہیںمیرا مقصد صرف یہ ہے کہ سب سچ بولیںمیں فوج میں بغاوت کا ہرگز حامی نہیں۔

مقبول خبریں