فلم ’’کہونہ پیارہے‘‘ میں ہرتیھک کے بھائی کو پہچاننا ناممکن

فلم میں اپنی معصوم اداکاری سے ننھے اداکارابھیشیک شرما بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب رہے تھے


ویب ڈیسک June 18, 2017
ابھیشیک شرما نے فلم’’چیمپئن‘‘ اورڈرامہ سیریل ’’ملے جب ہم تم‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ''کہونہ پیار ہے'' میں ہرتیھک روشن کے چھوٹے بھائی کا کرداراداکرنے والے ننھے اداکارابھیشیک شرما کی شخصیت 17 سالوں میں اتنی بدل گئی کہ انہیں پہچاننا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا۔

فلم ''کہونہ پیارہے'' کوریلیزہوئے17برس گزرگئے ہیں، ان برسوں میں ابھیشیک شرما کی شخصیت ہی بدل گئی، انہوں نے ننھے اداکارسے خوبرونوجوان کا روپ دھارلیا ہے۔



اس خبرکوبھی پڑھیں:'' تارے زمین پر''کا ننھا درشیل خوبرو نوجوان بن گیا

ہرتیھک روشن کی ڈیبیوفلم ''کہونہ پیارہے''سال 2000 کی کامیاب ترین فلم تھی فلم میں ہرتیھک کے ساتھ اداکارہ امیشا پاٹیل نے مرکزی کردارادا کیا تھا، تاہم فلم میں اپنی معصوم اداکاری سے ننھے اداکارابھیشیک شرما بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب رہے تھے۔



ابھیشیک نے فلم میں پہلے توشرارتی بچے کا کردارنبھایا تھا بعد ازاں فلم میں ہرتیھک کی موت کے بعد ان کی جذباتی اداکاری نے سب کورونے پرمجبورکردیا تھا، چھوٹی سی عمرمیں بہترین اداکاری کرنے پرانہیں مزید کام کی پیشکش کی گئی جسے قبول کرتے ہوئے وہ متعدد ڈراموں اورفلموں میں نظرآئے جن میں سنی دیول کی فلم''چیمپئن'' اورڈرامہ سیریل ''ملے جب ہم تم'' قابل ذکر ہیں۔

مقبول خبریں