فخرزمان چیمپئنز ٹرافی میں سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 18 جون 2017
اس سے قبل سعید انور اور شعیب ملک میگا ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچریز اسکور کر چکے ہیں ۔ فوٹو : رائٹرز

اس سے قبل سعید انور اور شعیب ملک میگا ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچریز اسکور کر چکے ہیں ۔ فوٹو : رائٹرز

 لندن: فخرزمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

پاکستان ٹیم پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچی ہے جس میں فخر زمان نے تھری فیگر اننگز سجائی، فیصلہ کن میچ میں انہوں نے 106 گیندوں پر 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس سے قبل سعید انور اور شعیب ملک میگا ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچریز اسکور کر چکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اظہرعلی اور فخر زمان کی بھارت کے خلاف ریکارڈ اوپننگ پارٹنر شپ

واضح رہے اظہر علی اور فخر زمان نے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔