پنجاب حکومت نے عید الفطرکی چھٹیوں کا اعلان کردیا نوٹی فکیشن جاری

پنجاب میں26 ،27 اور28 جون کو عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی


ویب ڈیسک June 19, 2017
سرکاری ملازمین ہفتے اوراتوارکی ہفتہ وارتعطیلات کے ساتھ 3 دن چھٹیاں منائیں گے فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے عیدالفطرکی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے جس کے تحت 26 سے 28 جون تک صوبے کے زیر انتظام اداروں میں چھٹی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطرکے پرمسرت موقع پر 26 جون بروز پیر سے 28 جون بروزبدھ تک تعطیلات ہوں گی۔ ان ایام میں صوبائی حکومت کے ماتحت ادارے اور محکموں کے ملازمین چھٹیاں منائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیرکے روزعید الفطرہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس طرح سرکاری ملازمین ہفتے اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ 3 دن چھٹیاں منائیں گے۔

مقبول خبریں