سیف اور کرینہ کی شادی کی تاریخ اور جگہ بدل گئی

شادی کا اسکرپٹ کبھی کرینہ لکھتی ہیں ، تو کبھی ممی شرمیلا ٹیگورلکھتی ہیں۔


Net News August 02, 2012
شادی کا اسکرپٹ کبھی کرینہ لکھتی ہیں ، تو کبھی ممی شرمیلا ٹیگورلکھتی ہیں۔ فوٹو آئی اے این ایس

WAZIRISTAN: بالی وڈ اداکارسیف علی خان نے ایک بار پھر شادی کی تاریخ اور جگہ بدل دی ہے ۔ بالی وڈ رومینٹک ہیرو سیف علی خان کی اصلی زندگی کی فلم میں شادی کا سین نہیں سیٹ ہوپارہا۔

شادی کا اسکرپٹ کبھی کرینہ لکھتی ہیں ، تو کبھی ممی شرمیلا ٹیگورلکھتی ہیں۔مگر فلم کے ہیرو سیف علی خان کو شاید ابھی سین کے لیے لوکیشن پسندنہیں آئی ہے ۔

اس لیے ایک بار پھرانھوں نے شادی کی جگہ اور تاریخ بدل دی ۔ مالدیپ میں کریں گے۔ وہ بھی اکتوبر نومبر میں نہیں بلکہ دسمبر کی ٹھنڈی شاموں میں۔ دیکھتے ہیں سیف علی خان اور کرینہ کی شادی کا سین کہاں فلمایاجائے گا۔