سلمان خان نے اکشے کمارکوتینوں خانزسے بڑا اداکار قرار دے دیا

اکشے کمارایک سال میں 4 سے 5 فلموں میں کام کرتے ہیں اورخوب پیسے کماتے ہیں، سلمان خان


ویب ڈیسک June 21, 2017
اکشے کمار بالی ووڈ کے تینوں خانزسے بڑے اداکار ہیں،سلمان خان

NEW DELHI: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اکشے کمارکو شاہ رخ خان، عامرخان اورخود سے بھی بڑا اداکار قراردے دیا ہے۔

بالی ووڈ کے تینوں خانزکا شمارشوبزانڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے فلم انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹرفلمیں دینے والے تینوں خانزباکس آفس پرکامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں، اگریہ کہا جائے کہ یہ تینوں خانزمل کرانڈسٹری پر راج کرتے ہیں تو غلط نہ ہوگا، باکس آفس پر100 سے لے کر 1000 کروڑ کا رجحان پیدا کرنے والے بھی یہ ہی تینوں خانز ہیں لیکن بے حد شہرت اور کامیابیوں کے باوجود بھی سلمان خان نے اکشے کمار کو بالی ووڈ کا سپراسٹارقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکشے سے بڑا کوئی اداکار نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان اورشاہ رخ مجھ سے بڑے اداکارہیں،عامرخان

سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران اکشے کمار کو سپراسٹار قراردینے کی وجہ بتاتےہوئے کہا کہ میں سال میں دو فلمیں کرتا ہوں، عامرخان تین سال میں ایک فلم کرتے ہیں جبکہ اکشے کمارایک سال میں 4 سے 5 فلموں میں کام کرتے ہیں لہٰذا اکشے ہم تینوں سے زیادہ محنت کرتے اور پیسے کماتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اکشے کمار نے سلمان خان کی چھٹی کرادی

انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کیرئیرکے ابتدائی دورمیں جب ایک فلم میں کام کرنے کے کم پیسے ملتے تھے اس وقت میں زیادہ محنت کرتا تھا اورایک وقت میں کئی فلموں میں کام کرتا تھا اوراب جب ایک فلم میں کام کرنے کے کروڑوں ملتے ہیں تو میں نے کام کرنا کم کردیا ہے اور اس مقابلے میں اکشے کمارآج بھی زیادہ فلموں میں کام کررہے ہیں اورخوب کمارہے ہیں۔ سلمان نے مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے سال مداحوں کی خواہش کے مطابق 3 فلموں میں نظرآئیں گے۔