سرفراز احمد، اصل زندگی میں بھی ہیرو

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 21 جون 2017
فواد کے اہلخانہ نے سرفراز کو خوب دعائیں دیں اور ان کی مزید کامیابیوں کیلیے بھی دعا کی۔ فوٹو: فائل

فواد کے اہلخانہ نے سرفراز کو خوب دعائیں دیں اور ان کی مزید کامیابیوں کیلیے بھی دعا کی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے فاتح پاکستانی کپتان سرفراز احمد صرف میدان میں ہی نہیں اصل زندگی میں بھی ہیرو ہیں، وہ اپنے مداحوں کو اپنا قیمتی سرمایہ سمجھتے ہیں اور انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کرتے۔

فاتح کپتان جب سے واپس آئے ہیں ان کے گھر کے باہر مداحوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، کپتان اپنے آرام کی پروا کیے بغیر وقفے وقفے سے کبھی باہر اور کبھی گھر کی بالکونی میں آ کر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

آج صبح سویرے ابھی اندھیرا ہی تھا کہ ان کا ایک خصوصی مداح فواد وہیل چیئر پر ان سے ملنے گھر کے باہر پہنچ گیا، سرفراز کو جب معلوم ہوا تو خود باہر ملنے کیلیے آئے اور انہیں اپنی شرٹ تحفے میں دی، جس پر فواد کے اہلخانہ نے سرفراز کو خوب دعائیں دیں اور ان کی مزید کامیابیوں کیلیے بھی دعا کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔