حکومت نے 510 اشیا پرریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 21 جون 2017
1800 سے 3  ہزار سی سی تک کی استعمال شُدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 50 سے بڑھا کر 60 فیصد کردی گئی فوٹو؛ فائل

1800 سے 3 ہزار سی سی تک کی استعمال شُدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 50 سے بڑھا کر 60 فیصد کردی گئی فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید سے پہلے عوام پر مہنگائی کا بم گراتے ہوئے درآمدی گاڑیوں، گارمنٹس اور کھانے پینے کی چیزوں سمیت 510 اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں 5  سے 10 فیصد تک اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درآمدی گاڑیاں، گارمنٹس، کھانے پینے کی اشیا، اور گھریلو استعمال کی چیزیں عام آدمی کی پہنچ سے مزید دور ہوگئیں، وفاقی حکومت نے درآمدی گاڑیوں، گارمنٹس اور کھانے پینے کی چیزوں سمیت 510 اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں 5  سے 10 فیصد تک اضافہ کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیزیں مہنگی ہونے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کےمطابق 1800 سے 3  ہزار سی سی تک کی استعمال شُدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 50 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد جب کہ نئی گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی 40 فیصد سے 50 فیصد کردی گئی ہے۔

چھالیہ پر ریگولیٹری ڈیوٹی 20 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دی گئی، گارمنٹس کی درآمد پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے اور اسی طرح کھانے پینے کی اشیا، گھریلو استعمال کی چیزوں، اور الیکٹرانکس کےسامان پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد بڑھا دی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےمطابق اس اقدام سے رواں مالی سال کے باقی ماندہ دنوں میں ایک ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوگا تاہم آئندہ مالی سال کے دوران 17 سے 20 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملےگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔