اسرائیل ایرانی ایٹمی پروگرام کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہےتجزیہ نگار

اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلیے اسرائیل مغربی ملکوں میں خوف وہراس پھیلارہاہے۔


APP February 02, 2013
عالمی ادارہ بھی دھماکوں سے متعلق اسرائیلی ومغربی اطلاعات رد کرچکاہے،امریکی ماہر. فوٹو: رائٹرز

امریکی سیاسی تجزیہ نگار اسکاٹ ریکرڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلیے جھوٹی افواہیں پھیلا کر ایران کے ایٹمی پروگرام کیخلاف پروپیگنڈا مہم شروع کررکھی ہے۔

جمعے کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے مغربی ملکوں کے شہریوں میں خوف وہراس اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کیلیے ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق منفی پروپیگنڈا شروع کررکھا ہے جو سراسر جھوٹ اورغلط معلومات پر مبنی ہے۔

2

ادھر ایٹمی توانائی کا عالمی ادارہ بھی ایران کی ایٹمی تنصیبات میں دھماکوں سے متعلق اسرائیل اورمغربی اطلاعات کو یکسر مسترد کرچکا ہے۔ ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات میں اس قسم کے کوئی واقعات رونما نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا ایرانی شہر قم سے160 کلومیٹر دور واقع ایٹمی تنصیبات میں دھماکوں سے متعلق بے سروپا افواہیں پھیلا رہے ہیں۔