ایران کاسینٹری فیوجزکی تعداد بڑھانا اشتعال انگیز ہےامریکا

ایران نے ایساکرکے اقوام متحدہ کی قراردادکی خلاف ورزی کی،ترجمان وائٹ ہائوس.


APP February 02, 2013
ایٹمی پروگرام پرامن ہے،ایران،یورینیم کی افزودگی ایٹمی ہتھیاروں کیلیے ہے،یورپی ممالک. فوٹو : فائل

امریکا نے ایران کی جانب سے یورینیم کی افزدوگی کیلیے درکار سینٹری فیوجز کی تعداد بڑھانے کو اشتعال انگیز اقدام قراردیا ہے۔

وائٹ ہائوس کے ترجمان جے کارنی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران نے یورینیم کی افزودگی کیلیے سینٹری فیوجز کی تعداد بڑھا کر اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک اشتعال انگیز اقدام ہے۔ ایران نے گذشتہ ماہ کی23 تاریخ کو آئی اے ای اے کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ اسے اپنے ایٹمی مرکز نتانز میں یورینیم کی افزدوگی کیلیے درکار آلات سینٹری فیوجز کی تعداد بڑھا رہا ہے۔

3

اس خط میں مذکور سینٹری فیوجز کے ماڈل آئی آر ٹو ایم کے مقابلے میں 2 سے 3 گنا زیادہ تیزی سے یورینیم کو افزودہ کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ سینٹری فیوجز آئی آر ٹو ایم کے پلانٹ نمبر22A میں استعمال کی جائے گی۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کیلیے ہے جبکہ یورپی ممالک کا موقف ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی ایٹمی ہتھیار بنانے کیلیے کررہا ہے۔