ویسٹ انڈیزکے سابق کوچ فل سمنز بھی بھارتی ہیڈ کوچ کے امیدوار

اسپورٹس ڈیسک  پير 3 جولائی 2017
فل سمنز کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز نے ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل اپنے نام کیا تھا؛فوٹو فائل

فل سمنز کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز نے ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل اپنے نام کیا تھا؛فوٹو فائل

نئی دلی: ویسٹ انڈیز کے سابق کوچ اور کرکٹر فل سمنز بھی بھارتی کرکٹ کوچ کے امیدوار بن گئے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے امیدواروں کی جانب سے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کے بعد ہیڈ کوچ کیلیے مقابلہ مزید سخت ہوتا جا رہا ہے، سابق ویسٹ انڈین کوچ اور پلیئر فل سمنز بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں ،سمنز نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ کی کوچنگ کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ فل سمنز  ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کامیاب کوچ اور پلئیر رہ چکے ہیں  ان کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز نے ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس سے قبل درخواست دینے والے امیدواروں میں وریندر سہواگ، روی شاستری، ٹام موڈی، رچرڈ پائی بس، دودا گنیس اور لال چند راجپوت شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔