آوارہ کتوں کو اعلیٰ نسل کا ظاہر کرکے بیچنے والا گرفتار

ملزم کتوں پر رنگ کرکے انھیں او ایل ایکس پر فروخت کررہا تھا، 4 کتے بھی برآمد


Staff Reporter July 04, 2017
ملزم کتوں پر رنگ کرکے انھیں او ایل ایکس پر فروخت کررہا تھا، 4 کتے بھی برآمد فوٹو : فائل

نارتھ ناظم آباد پولیس نے او ایل ایکس پر آوارہ کتوں پر رنگ کر کے انھیں اعلیٰ نسل کا کتا ظاہر کر کے فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے 4 کتوںکو برآمد کرلیا۔

ایس پی گلبرگ ڈویژن بشیر بروہی کے مطابق گرفتار ملزم صغیر نے ریاض الدین نامی شہری کو رنگ کیے گئے کتوں کو اعلیٰ نسل کا کتا ظاہر کر کے او ایل ایکس پر اشتہار دے کر 50 ہزار روپے میں فروخت کیا تھا۔ ، ریاض نے خریدے گئے کتے کے بچوں کو نہلایا تو ان پر سے رنگ اترنے پر انکشاف ہوا ۔

گرفتار ملزم صغیر نے دوبارہ اشتہار دیا تو پولیس نے خریدار بن کر اس سے رابطہ کر کے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے جرمن شیفرڈ ظاہر کرنے کیے گئے 4 کتوں کو برآمد کرلیا۔