نئی فلم باکس آفس پر بھی کامیابی حاصل کریگی پریانکا چوپڑا

عرصہ سے ریلیز کی منتظر فلم’’ دیوانہ میں دیوانہ‘‘کی ریلیز سے بھی میرے کیرئیر کی اہم پرت سامنے آئے گی، پریانکا چوپڑا


Net News February 05, 2013
امید ہے کہ دیوانہ میں دیوانہ‘‘ میں میرا شائقین کو بھی یہ پسند آئے گا، پریانکا چوپڑا فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ آنیوالی فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل کریگی ۔

انھوں نے کہا کہ عرصہ سے ریلیز کی منتظر فلم'' دیوانہ میں دیوانہ''کی ریلیز سے بھی میرے کیرئیر کی اہم پرت سامنے آئے گی ۔انھوں نے کہا کہ اس فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں اور امید ہے شائقین کو بھی یہ پسند آئے گا۔

قبل ازیں ادا کارہ گووندانے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا پریانکا اسٹار بنے گی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار گوندا آٹھ سال قبل پرینکا چوپڑہ کے ساتھ ایک فلم میں آئے تھے جس کا نام دیوانہ میں دیوانہ تھا تاہم کسی سبب وہ فلم ریلیز نہ ہو سکی۔ اب وہ فلم ریلیز کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر گوندا نے کہا کہ جب فلم کے ڈائرکٹر کے سی بوکاڈیا نے انھیں پہلی بار فون پر بتایا تھا کہ فلم کی ہیروئن پرینکا ہیں تو انھوں نے کہا تھا کہ پرینکا بالی وڈ میں چھا جائیں گی۔ پریانکا چوپڑا نے کترینہ کیف کو شکست دیتے ہوئے ایشیا کی خوبصورت ترین اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ایک میگزین کی طرف سے کرائے گئے آن لائن سروے میں پریانکا چوپڑا نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، اس سے پہلے کترینہ کیف تین بار دنیا کی خوبصورت ترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

مقبول خبریں