- زین آفندی قتل کیس میں پانچ افغان ڈاکو گرفتار
- سعودی عرب میں سزائے موت پر عمل درآمد میں ڈرامائی کمی
- حکومت کو عالمی سطح پر ایک اور دھچکا، ڈبلیو ٹی او کا یو اے ای کے حق میں فیصلہ
- پشاور کی ننھی زینب 100 دن گزر جانے کے بعد بھی بازیاب نہ ہوسکی
- چینی انجینئر کو اغوا کرنے والا دہشت گرد گرفتار
- مسلسل تین ماہ شکاگو ایئرپورٹ پر رہنے والا شخص گرفتار
- کراچی فائربریگیڈ کا ہیلپ لائن نمبر خراب ، شہری ہنگامی حالات میں رابطے سے محروم
- واشنگٹن میں سیکیورٹی الرٹ جاری، جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں معطل
- بلوچستان میں شدید سردی؛ درجہ حرارت منفی 4 تک جانے كا امكان
- کراچی میں گیس بحران کی شدت بڑھنے سے معمولات زندگی شدید متاثر
- پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی گئی
- وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی صوبوں کو مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اقدامات کی ہدایت
- تائیوان کے معاملے پر امریکا باز نہ آیا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، چین
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری
- عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو برطرف اور بورڈ تحلیل کردیا گیا
- حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں جانبداری نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان
- وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
رنبیرپھرسے کترینہ کے دیوانے ہوگئے

کترینہ کی مثبت سوچ زندگی میں آگے بڑھنےکاحوصلہ دیتی ہے،رنبیرکپور؛فوٹوفائل
ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپوراورباربی ڈول کترینہ کیف کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی ہے جہاں رنبیرکپور کا اب کہنا ہے کہ انہیں زندگی میں کترینہ کیف کی بہت ضرورت ہے۔
رنبیرکپوراورکترینہ کیف کا شماربالی ووڈ کی خوشگوارجوڑیوں میں ہوتا تھا اوردونوں ایک دوسرے سے شادی بھی کرنے والے تھے لیکن پھر اچانک نا معلوم وجوہات کے باعث دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی اورکشیدگی اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ دونوں کو ایک دوسرے کی شکلیں دیکھنا بھی گوارا نہ تھا لیکن اب طویل عرصے کے بعد دونوں اداکاراپنی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آرہے ہیں جب کہ دونوں کے درمیان جمی برف پگھلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیرمستقبل میں کترینہ کے لیے فلم بنانے کے خواہشمند
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی تشہیرکے دوران دونوں اداکاروں کو ایک بار پھر قریب آنے کا موقع ملا ہے اوراس موقع سے فائدہ اٹھا کر دونوں نے اپنے درمیان اختلافات کو کم کرنے کی کوشش بھی کی۔ رنبیرکپورنے انٹرویوکے دوران اپنے اورکترینہ کے اختلافات پربات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان جوبھی رنجشیں تھیں ان کا اثرفلم کی شوٹنگ پربالکل بھی نہیں پڑا ہے بلکہ ہم نے طویل عرصے بعد ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے، کترینہ بہت اچھی اور مثبت سوچ والی لڑکی ہے اور مجھے اپنی زندگی میں ان کی ضرورت ہے، ان کی اچھی سوچ مجھے زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیر نے کترینہ سے علیحدگی کی وجہ بتا دی
واضح رہے کہ رنبیراورکترینہ ایک ساتھ فلم ’’عجب پریم کی غضب کہانی‘‘ اور’’راج نیتی‘‘ میں اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں جب کہ ان کی نئی آنے والی فلم ’جگاجاسوس‘‘ رواں ماہ 14 جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔