پاکستان پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہےآرمی چیف

پرامن اور خوبصورت پاکستان میں آرمی چیف کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہیں ،رونالڈینو


ویب ڈیسک July 08, 2017
آرمی چیف کی جانب سے بین الاقوامی فٹبالرز رونالدینو اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے بین الاقوامی فٹبالرز رونالدینو اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے عالمی فٹبالرز کے دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے، کھیل امن کو فروغ دیتے ہیں اور تمام پاکستانی بالخصوص نوجوان فٹ بالرزعالمی کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/883675841879654400

ملاقات کے دوران بین الاقوامی کھلاڑیوں نے آرمی چیف کی جانب سے دورے کے انعقاد اور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان پرامن اور خوبصورت ملک ہے جب کہ ہم اپنے اس دورے کو یاد گار بنانے کی کوشش کریں گے۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/883675659628716032

واضح رہے برازیل کے رونالڈینو سمیت 7 انٹرنیشنل فٹبالرز کراچی کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی نمائشی میچوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے، کھلاڑیوں میں برازیل سے تعلق رکھنے والے گوئچورونالڈینو، رابرٹ پائرز، برطانیہ کے ریان گگز، ڈیوڈ جیمز، فرانس کے نیکولس انیلا، ہالینڈ کے جارج بوٹنگ اور پرتگال کے لوئس بوامورٹ شامل ہیں۔

مقبول خبریں