ٹنڈوالہیار گوٹھ پر چھاپہ شیر خوار بازیاب خاتون سمیت 2 افراد گرفتار

خفیہ اطلاع پر کراچی پولیس کی کارروائی،2 ماہ کے بچے کو عباسی شہید اسپتال سے اغوا کیا گیا تھا، آپریشن کو خفیہ رکھا گیا۔


Nama Nigar February 06, 2013
خفیہ اطلاع پر کراچی پولیس کی کارروائی،2 ماہ کے بچے کو عباسی شہید اسپتال سے اغوا کیا گیا تھا، آپریشن کو خفیہ رکھا گیا۔ فوٹو: فائل

کراچی کے عباسی شہید اسپتال سے اغوا کیا گیا بچہ ٹنڈوالہیار سے بازیاب ، خاتون سمیت 2 افراد گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب میر واہ روڈ سے متصل کھتری پاڑہ میں امجد نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 2 ماہ کے مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا۔



پولیس نے گھر سے ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا ہے، جس کا نام روبی بتایا جاتا ہے، جب کہ اس کی اطلاع پر پیارو لوند میں چھاپہ مار کر امجد نامی زمیندار کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔کراچی پولیس کے اس آپریشن کو خفیہ رکھا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس بازیاب بچے اور گرفتار ملزمان کو لے کر کراچی روانہ ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان کے چہرے ماسک سے ڈھانپ رکھے تھے۔

مقبول خبریں