مکلی ڈکیتی میں مزاحمت پر میاں بیوی زخمی شہریوں نے ڈاکو پکڑ لیا

تشدد کے بعد پولیس کے حوالے، 5 مسلح افراد علی الصباح گھر میں داخل ہوئے، اہلخانہ کو یرغمال بنالیا۔


Nama Nigar February 06, 2013
مزاحمت پر اقبال اور اسکی بیوی کو خنجر ماردیا۔

ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی میں 5 ڈاکوئوں کا ایک گھر پر دھاوا، لوٹ مار کی کوشش، مزاحمت پر میاں بیوی شدید زخمی، اہل محلہ نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا،4فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مکلی ناریجو گوٹھ میں اقبال نامی شخص کے گھر میں 5 ڈاکو صبح 4 بجے اسلحے کے زور پر گھس گئے ، گھر کے تمام افراد کو یرغمال بنا لیااور لوٹ مار شروع کر دی۔ اقبال اور اس کی بیوی امیرزادی نے شور مچا دیا اور مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے دونوں پر شدید تشدد کیا اور خنجر مار کر انھیں زخمی کر دیا۔



چیخ و پکارسن کر اہل محلہ جمع ہوگئے اور ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ 4 فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، گرفتار ڈاکو جس کا نام اسحاق مگسی ہے اور وہ جامشورو کا رہنے والا ہے کو اہل محلہ نے تشدد کرنے کے بعد مکلی پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس گرفتار ڈاکو سے تفتیش کررہی ہے۔

مقبول خبریں