ماتلی بچوں کی معمولی تکرار پر شادی شدہ خاتون کا قتل

گاؤں مہر لغاری میں باپ بیٹے نے آمنت پر کلہاڑیاں برسا دیں، ملزمان فرار


Nama Nigar February 06, 2013
گاؤں مہر لغاری میں باپ بیٹے نے آمنت پر کلہاڑیاں برسا دیں، ملزمان فرار۔

ماتلی کے نواحی گائوں مہرو لغاری میں بچوں کی معمولی تکرارپر شادی شدہ خاتون مسماۃ آمنت لغاری کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔

متوفیہ کے دیورماسٹر غلام حسین لغاری کے مطابق محمد سلیمان اور معشوق نے مل کر آمنت لغاری کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کیا ہے۔

لاش تعلقہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، دوسری جانب ماتلی پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلیے چھاپے مار رہی ہے، آخری اطلاع تک واقعے کا کیس داخل نہیں ہوا۔

مقبول خبریں