کراچی ایکسپریس کار سے ٹکرا گئی 3 افراد شدید زخمی

حادثہ باندھی اسٹیشن کے قریب پیش آیا، کار پھاٹک کراس کرتے ہوئے اچانک بند ہوگئی۔


Nama Nigar February 06, 2013
حادثہ باندھی اسٹیشن کے قریب پیش آیا، کار پھاٹک کراس کرتے ہوئے اچانک بند ہوگئی۔

باندھی ریلوے اسٹیشن کے قریب کھلا پھاٹک کراس کرتی ہوئی کار کو کراچی ایکسپریس نے ٹکر مار دی 3 افراد شدید زخمی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز باندھی ریلوے اسٹیشن کے قریب غلام محمد ریلوے پھاٹک سے گزرنے والی کار اچانک بند ہوگئی اسی اثنا لاہور سے کراچی جانیوالی مسافر ٹرین کراچی ایکسپریس کار سے ٹکرا گئی۔



جس کے نتیجے میں کار میں سوار ڈرائیور سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں ٹی ایم اے دوڑ کا میونسپل آفیسر مرید حسین جمالی اور بہادر جمالی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ پہنچایا گیا جہاں مرید جمالی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقبول خبریں