افغان عوام کی زیرقیادت مفاہمتی عمل کے حامی ہیں شیری رحمٰن

ڈرون حملے پاکستان میں امریکا کے بارے میں منفی تاثر پیدا کررہے ہیں، صحافیوں سے گفتگو.


APP February 06, 2013
پاکستان باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ تعلقات چاہتا ہے۔ فوٹو: فائل

LONDON: امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ تعلقات چاہتا ہے۔

افغانستان میں افغان عوام کی زیر قیادت مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اس سلسلے میں سیاسی اور سفارتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملے یہ تاثر دے رہے ہیں کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی نہیں بلکہ امریکا کی جنگ ہے اور اس طرح ڈرون حملے امریکا کے متعلق منفی تاثر پیدا کررہے ہیں۔

7

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون بحال کیا ہے جو مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں ادارہ جاتی سطح پر کام کررہے ہیں جن میں لاء انفورسمنٹ ،معیشت،فنانس، اسٹریٹجک استحکام،انسداد دہشت گردی اور توانائی کے شعبے شامل ہیں۔