مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 12 جولائی 2017
تینوں نوجوانوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا، بھارتی پولیس کا دعویٰ۔ فوٹو: فائل

تینوں نوجوانوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا، بھارتی پولیس کا دعویٰ۔ فوٹو: فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے ردباغ میں بھارتی فوج نے آپریشن کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو شہید کردیا جن میں جاوید شیخ، داؤد احمد اور عاقب گل شامل ہیں۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جن کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر منگل کی شام فورسز نے ردباغ کو گھیرے میں لیا۔ اس دوران کشمیری مجاہدین اورقابض فورسز کے درمیان جھڑپ بدھ تک جاری رہی جس میں تین نوجوان شہید ہوگئے۔

علاوہ ازیں بھارتی مظالم کے خلاف شوپیاں میں ہڑتال آج پانچویں روز بھی جاری رہی جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے کم از کم 10 افراد کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔