تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف شوگر مل کے مزدور سراپا احتجاج

ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے مظاہرہ کیا ،دھرنا دے کر حیدرآباد روڈ بلاک کر دیا، ٹریفک معطل


Nama Nigar February 07, 2013
ڈی ایس پی اورنگ زیب عباسی کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے شوگر مل انتظامیہ سے بات کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین پُر امن طور پر منتشر ہو گئے۔ فوٹو: فائل

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف مقامی شوگر مل کے سیکڑوں مزدوروں نے بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر حیدرآباد روڈ بلاک کر دیا، جس کے باعث حیدرآباد بدین روٹ پر 2 گھنٹے سے زائد ٹریفک معطل رہی اور مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اس موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر احمد نوناری کا کہنا تھا کہ ٹنڈو محمد خان شوگر مل انتظامیہ تنخواہ ادا نہیں کر رہی جس کے باعث مزدوروں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔



انہوں نے کہا کہ اگر شوگر مل انتظامیہ نے تنخواہیں فوری طور پر ادا نہ کیں تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔ بعد ازاں ڈی ایس پی اورنگ زیب عباسی کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے شوگر مل انتظامیہ سے بات کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین پُر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

مقبول خبریں