سرینگر بھارتی فوجی نے نوجوان کو گولی مار دی 2 گرفتار

واقعہ جموں کے قریب پیش آیا، مختلف علاقوں میں مقبوضہ فوجیوں کی زیادتیاں جاری.


APP February 07, 2013
بلجیم کے وزیر اعظم مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کردار اد ا کریں، انٹرنیشنل کونسل فار ہیومن رائٹس. فوٹو: اے ایف پی

مقبوضہ کشمیر کے علاقے جموں میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے ایک نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر لائٹ انفنٹری کی دسویں بٹالین سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار نے جموں کے علاقے بخشی نگر میںبلبیر سنگھ نامی نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا ۔ زخمی شخص کو جموں کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے ملزم اہلکار کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کر دیا۔ دریں اثناء بھارتی ریاست بہار کے ضلع منگر میں پولیس نے 2 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

2

ادھر انٹرنیشنل کونسل فار ہیومن رائٹس کشمیر پراجیکٹ نامی غیر سرکاری تنظیم نے بلجیئیم کے وزیر اعظم ڈیروپو پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے موجود اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔ وزیر اعظم بیلجیئم کو پیش کی گئی۔ یاد داشت میں کشمیریوں کے خلاف ہونے والی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری خواتین کی بے حرمتی کے واقعات کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔