راجر فیڈرر نے ریکارڈ 8ویں مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 16 جولائی 2017
راجر فیڈرر نے کروشیا کے میرین سیلک کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے شکست دی ۔ فوٹو : اے ایف پی

راجر فیڈرر نے کروشیا کے میرین سیلک کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے شکست دی ۔ فوٹو : اے ایف پی

ومبلڈن: سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل ریکارڈ 8ویں مرتبہ اپنے نام کرتے ہوئے معمر ترین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، فائنل میں انہوں نے کروشیا کے میرین سیلک کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے شکست دی۔

سوئٹزر لینڈ کے تجربہ کار پلیئر نے ایک گھنٹہ اور 41 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں حریف پر غلبہ پائے رکھا اور 3-6، 1-6 اور4-6 سے کامیابی سمیٹی۔ راجر فیڈرر نے ومبلڈن کے معمر ترین چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے، اس سے قبل 1975 میں آرتھر ایش نے 32 برس کی عمر میں ومبلڈن ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ومبلڈن ٹینس میں فیڈرر 43 برسوں میں عمررسیدہ فائنلسٹ بن گئے

سوئس ماسٹر نے 35 سال 342 دن کی عمر میں گرینڈ سلم جیتنے والے معمر ترین پلیئر کے طور پر اپنا ہی ریکارڈ بہتر کیا جو انہوں نے رواں سال آسٹریلین اوپن فائنل میں اینڈی مرے کو شکست دے کر قائم کیا تھا۔ اس فتح کے ساتھ فیڈرر عالمی رینکنگ میں 2 درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :راجرفیڈرر نے کیریئر کا 18واں گرینڈ سلم جیت لیا

واضح رہے کہ راجر فیڈرر نے2003 میں پہلی مرتبہ ومبلڈن چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔