بغیرلائسنس تیزاب بیچنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی وزیر قانون

کوئی بھی نیب میں درخواست دائرکردیتا ہے اس پر بھی نوٹس جاری کردیے جاتے ہیں


Staff Reporter July 18, 2017
گورنر سندھ کو سیاسی بیانات سے گریز کرنا چاہیے، صحافیوں سے بات چیت۔ فوٹو: فائل

وزیرقانون وجیل خانہ جات ضیاالحسن لنجار نے کہا ہے کہ سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے معمول کی کارروائی ہیں، کسی کی وجہ سے افسران کو تبدیل نہیں کررہے ہیں

ضیا الحسن لنجار نے خواتین اوربچوں کے مسائل پر زیر التوا اپیلوں کے متعلق بلائے گئے اجلاس کہ بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کسی بھی بل پر گورنرز کی جانب سے اس طرح کے اعتراضات نہیں اٹھائے گئے، نیب افسران کہتے ہیں کہ ہمارے پاس اختیارہے جس پر گورنر کو بلوا سکتے ہیں۔

وزیر قانون و جیل خانہ جات نے کہا کہ نیب کے سامنے اگر کوئی کسی کے خلاف فرمائش کرے تو ان کو بھی نوٹس جاری کردیے جاتے ہیں، کوئی بھی اٹھ کر نیب میں درخواست دائر کردیتا ہے اس پر بھی نوٹس جاری کردیے جاتے ہیں، سندھ کے عوام کو صاف پانی مہیا کیا جائے گا، واٹر کمیشن کی نشاندہی پر جہاں پر بھی کوتاہیاں ہوئی ہیں ان کو دور کریں گے۔