دیہاتی کا کردار بھی نبھاؤں گی سونم کپور

سونم کپور اپنی نئی فلم ’’رانجھنا‘‘ میں دیسی کڑی کا کردار بنھائیں گی جو سادہ طبیعت کی مالک ہوتی ہے۔


Net News February 08, 2013
سونم کپور کو بالی وڈ کی اسٹائلش ہیروئن بھی کہا جاتا ہے۔فوٹو : فائل

KARACHI: بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ دیہاتی لڑکی کا کردار بھی نبھاؤں گی،فلم''رانجھنا''میں دیسی لڑکی کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی

۔ذرایع کے مطابق فلم''سانوریا''سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ سونم کپور جن کی فیشن کی دنیا میں ایک منفرد پہچان ہے۔انھیں بالی وڈ کی اسٹائلش ہیروئن بھی کہا جاتا ہے۔

سونم کپور اپنی نئی فلم ''رانجھنا'' میں دیسی کڑی کا کردار بنھائیں گی جو سادہ طبیعت کی مالک ہوتی ہے اور ان کے خواب وہی ہوتے ہیں جو متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کیً ہوتے ہیں۔ فلم کی ہدایات کریشیکا لولا دیں گے۔ فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مقبول خبریں