افغانستان بم دھماکا ضلعی پولیس سربراہ اور3 محافظ ہلاک

ضلع تغاب میں اتحادی فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ، ایساف کی جانی نقصان کے بارے میں خاموشی


AFP February 08, 2013
ضلع تغاب میں اتحادی فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ، ایساف کی جانی نقصان کے بارے میں خاموشی فوٹو : فائل

افغانستان میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ضلعی پولیس کے سربراہ اور اس کے 3 محافظ ہلاک جبکہ3 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ صوبہ بلخ کے ضلع کشیندی میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا۔ اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو مشرقی صوبے کپیسا کے ضلع تغاب میں ایک اتحادی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں کسی ہلاکت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے، ایساف کے ترجمان نے ہیلی کاپٹر گرنے کی تصدیق کردی ہے لیکن ہلاکتوں یا زخمی ہونے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

6

دوسری طرف طالبان نے راکٹ کے حملے میں ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی مارے گئے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2008ء سے اب تک افغانستان میں غیر ملکی فورسز کے ہاتھوں100سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ آسٹریلوی وزیر دفاع سٹیفن اسسمتھ نے افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کی مکمل ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد افغان فورسز کو مزید چیلنجز اور دبائو کا سامنا ہوگا۔