چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) نہیں چھوڑیں گے، جاوید ہاشمی

ویب ڈیسک  اتوار 23 جولائی 2017
چوہدری نثار چاہتے ہیں کہ نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ کی بات نہ کریں، جاوید ہاشمی۔ فوٹو؛ فائل

چوہدری نثار چاہتے ہیں کہ نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ کی بات نہ کریں، جاوید ہاشمی۔ فوٹو؛ فائل

ملتان: سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میرے تجربے کے مطابق چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے تاہم انہیں پارٹی نہیں وزارت چھوڑنی چاہیے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اندر کے اور میں سڑک کا آدمی ہوں، چوہدری نثار کہتے ہیں کہ نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ کی بات نہ کریں تاہم میں کہتا ہوں کہ ادارے مداخلت ہی نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا میرے تجربے کے مطابق چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے تاہم انہیں پارٹی نہیں وزارت چھوڑنی چاہیے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جب بھی حکومت آتی ہے تو سارا مواد جمع ہوتا ہے اور 15 دن بعد پتہ چلتا ہے کہ حکومت کی جڑیں ختم ہو چکی ہیں، وہ کہتے ہیں مائینس ون ہوگا مگر مجھے 4 نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی فارورڈ بلاک بنا کر وزیر اعظم کی طرح پروٹوکول نہیں چاہتا، میں نظریاتی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور ایم این اے کی نشست بھی اسی لیے چھوڑی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔