بلدیہ ٹائون سے ٹارگٹ کلر گرفتار

ملزم اپنے گینگ کے ساتھ ملکر اشخاص کو لوٹنے کی تقریبا50 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔


Staff Reporter February 09, 2013
ملزم اپنے گینگ کے ساتھ ملکر اشخاص کو لوٹنے کی تقریبا50 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور: سی آئی ڈی آپریشن سندھ نے بلدیہ ٹاؤن سے50 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی آئی ڈی آپریشن سندھ فیاض احمد خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے شیر شاہ کے میرا ناکہ پل فقیرا گودام کے قریب سے ایک ملزم جنید عرف ٹی ٹی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کر لی۔

گرفتار ملزم نے جمعرات کو بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں یوسف نامی شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا جس کا مقدمہ الزام نمبر17/13 بلدیہ ٹاؤن تھانے میں درج ہے ، ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے بتایا کہ ملزم انتہائی شاطر اور عادی جرائم پیشہ ہے اور اپنے گینگ کے ساتھ ملکر ڈکیتیوں اور بینک سے کیش لے کر نکلنے والے اشخاص کو لوٹنے کی تقریبا50 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔