لیڈرشپ کی موت کے باوجود القاعدہ کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہےامریکا

دنیا بھرمیں القاعدہ کیخلاف امریکا کا دبائو برقرارہے، سینئر اہلکاروائٹ ہائوس


Online February 09, 2013
دنیا بھرمیں القاعدہ کیخلاف امریکا کا دبائو برقرارہے، سینئر اہلکاروائٹ ہائوس. فوٹو: فائل

امریکا نے کہا ہے کہ اگرچہ القاعدہ کی تمام لیڈرشپ اپنی موت آپ مرچکی ہے تاہم اس کے باوجود یہ خطرناک نیٹ ورک موجود اوردنیا بھر میں اپنا اثرورسوخ بڑھا رہاہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کے سینئر اہلکارجوہن برینن نے سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا کی جانب سے دنیا بھرمیں القاعدہ کے خلاف دبائو برقرار ہے اوراس کی سرگرمیوں کوختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

2

تاہم القاعدہ عرب اورالقاعدہ اسلامی مغرب جیسی تنظیموں کا وجود اس بات کا ثبوت ہے کہ القاعدہ اثرورسوخ بڑھ رہا ہے اور تمام گروپوں کے درمیان باہمی اتحادہے۔ انھوں نے کہا کہ القاعدہ کا پھیلائو مقامی طور پرسازگار ماحول کی وجہ سے ہورہا ہے۔ کئی عناصرمقامی ایجنٹ اوران میں سے کئی عالمی ایجنٹ کاکرداراداکررہے ہیں ۔

مقبول خبریں