کیسا ہوگا آئی فون 8! ’پہلی جھلک‘ دکھا دی گئی

ویب ڈیسک  منگل 25 جولائی 2017
ہوم بٹن کی طرح ’’نوٹی فکیشنز‘‘ کا بٹن بھی فون کے نچلے حصے میں ’’فنکشن ایریا‘‘ کے اندر منتقل کردیا گیا ہے۔

ہوم بٹن کی طرح ’’نوٹی فکیشنز‘‘ کا بٹن بھی فون کے نچلے حصے میں ’’فنکشن ایریا‘‘ کے اندر منتقل کردیا گیا ہے۔

نیو یارک سٹی: بہت انتظار، افواہوں اور چہ مگوئیوں کے بعد ایپل کارپوریشن نے آخرکار ’’آئی فون 8‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس میں ’’ہوم‘‘ بٹن واقعی میں ختم کر دیا گیا ہے۔

آئی فون 8 کے بارے میں یہ تمام باتیں ایپل نے خود جاری نہیں کیں بلکہ فوربس میگزین کے توسط سے ’’مصدقہ معلومات‘‘ کی حیثیت سے (تصویروں سمیت) پیش کی ہیں۔

اس کے 5.8 انچ چوڑے گلاس ڈسپلے پر کہیں بھی ’’ہوم‘‘ بٹن موجود نہیں جبکہ آڈیو جیک بھی غائب ہے۔

اس کا پاور بٹن بھی آئی فون کے پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑا ہے۔

آئی فون 8 میں اسکرین کے اوپر ایک کونے میں چھوٹا سا سوراخ دیکھا جا سکتا ہے جس کے ذریعے اسے چارجر اور دیگر آلات سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔ آئی فون 8 کے پاس واحد تاردار رابطہ یہی ہوگا۔

ہوم بٹن کی طرح ’’نوٹی فکیشنز‘‘ کا بٹن بھی فون کے نچلے حصے میں ’’فنکشن ایریا‘‘ کے اندر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔