جن کی اوقات ایک ’’اقامہ‘‘ تھی وہ 3،3بار وزیراعظم بن گئے، طاہر القادری

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 27 جولائی 2017
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 لاہور:  قائد پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری نے کہا ہے کہ جن کی اوقات فقط ایک عدد اقامہ تھی وہ 3,3 بار وزیراعظم بن گئے، نظام نہ بدلا تو کونسلر سطح کے لوگ ملکی دولت اور وقار سے کھیلتے رہیںگے۔

بدھ کو لاہور میں عوامی تحریک یوتھ ونگ، ویمن لیگ، ایم ایس ایم کے مرکزی رہنمائوں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاناما کیس میں فیصلہ مرضی کے برعکس آنے پر حکمراں توڑ پھوڑکروا سکتے ہیں۔ ماڈل ٹائون میں قتل وغارت گری کے بعد شریف برادران کے حوصلے بڑھ گئے ہیں۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ظفر حجازی کو عبرتناک سزا دے کردیگر کیلیے مثال بنایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔