اسرائیل نے مسجد اقصیٰ سے نگرانی کے تمام آلات ہٹادیے

اسرائیل نے فلسطینیوں کے احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے تلاشی اور نگرانی کے لیے لگائے گئے تمام سیکیورٹی آلات ہٹادیے


ویب ڈیسک July 27, 2017
مسلم رہنماؤں نے فلسطینیوں کو دوبارہ سے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ فوٹو: رائٹرز

اسرائیل نے فلسطینیوں کے احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے تلاشی اور نگرانی کے لیے لگائے گئے تمام سیکیورٹی آلات ہٹادیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر لوہے کے آلات کی نشاندہی کرنے والے متنازع میٹل ڈٹیکٹرز، رکاوٹیں اور پوشیدہ اشیا کا سراغ لگانے والے جدید کیمروں کے نظام سمیت تمام سیکیورٹی آلات ہٹادیے۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا مسجد اقصیٰ سے متنازع میٹل ڈٹیکٹرز ہٹانے کا اعلان

گزشتہ روز صہیونی ریاست کی کابینہ نے اپنے سیکیورٹی اداروں کی سفارشات پر اس اقدام کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نتن یاہو نے نگرانی کے آلات ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید 170 زخمی

مسلم رہنماؤں نے فلسطینیوں کو دوبارہ سے مسجد اقصیٰ میں ہی نماز ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے فلسطینی مسلمان مسجد کے باہر گلیوں اور سڑک پر نماز ادا کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں کشیدگی، جھڑپوں میں 3 اسرائیلی ہلاک

واضح رہے کہ اسرائیل نے حملے میں اپنے دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد متنازع میٹل ڈٹیکٹرز لگائے تھے جس کے خلاف نہتے فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا، جس کے دوران قابض فورسز سے ہونے والی جھڑپوں میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے، بعدازاں ایک فلسطینی نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 اسرائیلیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیاتھا۔

مقبول خبریں