سندھ میں لاقانونیت کا راج اور قاتل دندنا رہے ہیں پیما

غیر یقینی مستقبل کے باعث ڈاکٹروںکی اکثریت بیرون ملک کام کوترجیح دے رہی ہے


Staff Reporter February 10, 2013
کراچی میں ڈاکٹروں کی قلت جیسے مسائل جنم لے رہے ہیں، ڈاکٹر مصباح العزیز. فوٹو اے ایف پی

ISLAMABAD: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ( پیما )کے مرکزی صدر ڈاکٹر مصباح العزیز نے کراچی میں پیما ممبر ڈاکٹراسماعیل سوریا سمیت 3ڈاکٹرزکی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا حکومت ہوش کے ناخن لے اور مسیحاؤں سمیت کراچی کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے حسین آباد میں ڈاکٹر اسماعیل کو ان کے کلینک میں گھس کر گولیاں ماری تھیں جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے،انھوں نے حکومت سندھ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ڈاکٹروں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے،صوبے بھر میں لاقانونیت کا راج اور قاتل دندناتے پھررہے ہیں،صوبے بھر میں روزانہ کی بنیاد پر 10 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے جبکہ اب تک ایک بھی قاتل گرفتار نہیں ہوسکا۔

5

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرتنظیموں کی جانب سے ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہر سطح پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے لیکن حکومت کسی بھی قسم کا عملی اقدام اٹھانے سے قاصر ہے اور چپ سادھے بیٹھی ہے اور ڈاکٹروں کو کسی بھی قسم کا تحفظ دینے میں یکسر ناکا م ہوچکی ہے،انھوں نے کہا کہ آئے دن ڈاکٹروںکی ٹارگٹ کلنگ سے ڈاکٹر خوف کا شکار ہیں اور خود کو غیر محفوظ تصورکرتے ہیں۔

ایسے حالات میںڈاکٹروں کے لیے خدمات انجام دینا انتہائی مشکل ہے اور یہی وجہ ہے کہ نوجوان ڈاکٹروں کی اکثریت بیرون ملک کام کو ترجیح دے رہی ہے جس کی وجہ سے کراچی میں ڈاکٹروں کی قلت جیسے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور مسیحائوں سمیت کراچی کے شہریوںکو تحفظ فراہم کرے۔