پبلک لائبریری میں شہید بینظیر بھٹو کارنر قائم کیا جائیگا سسی پلیجو

محنت و لگن سے جمع کردہ نایاب کتابوں کا ذخیرہ دیکھ کر خوشی ہوئی، دورے کے موقعے پر گفتگو


Nama Nigar February 11, 2013
سسی پلیجو نے کہا کہ پبلک لائبریری سجاول کے انچارج عبدالعزیز میندھرو کی محنت و لگن کے باعث لائبریری میں اتنی بڑی تعداد میں نایاب قیمتی کتابوں کا ذخیرہ جمع ہوا ہے۔ فوٹو :فائل

محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ کے تاریخی فقید المثال پبلک لائبریری سجاول میں شہید بینظیر بھٹو کے نام سے خصوصی کارنر قائم کرنے اور کارنر کے لیے الماریاں، کتب وغیرہ دینے کا اعلان۔

اس ضمن میں صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجو نے گزشتہ روز پبلک لائبریری سجاول کا دورہ کیا، لائبریری میں ہزاروں کی تعداد میں نایاب و قیمتی کتب کا ذخیرہ دیکھنے کے بعد انھوں نے کہا کہ پبلک لائبریری سجاول کے انچارج عبدالعزیز میندھرو کی محنت و لگن کے باعث لائبریری میں اتنی بڑی تعداد میں نایاب قیمتی کتابوں کا ذخیرہ جمع ہوا ہے۔

پہلی مرتبہ لائبریری کا دورہ کیا ہے اور بڑی خوشی ہوئی ہے، اس لائبریری میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب ایک خصوصی کارنر قائم کیا جائیگا جس میں الماریاں، کتب و دیگر سامان محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔

مقبول خبریں