رونالڈو کی 20 ویں ہیٹ ٹرک نے میڈرڈ کو فتح دلادی

ایونٹ میں مالگا نے لیوانتے کو ہرا کر چوتھی پوزیشن مستحکم کرلی۔


AFP February 11, 2013
ریئل میڈرڈ نے کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے سویلا کو 4-1 سے شکست دے دی۔فوٹو : فائل

چیمپئنز لیگ میں کھیلے جانیوالے ایک میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک سے ریئل میڈرڈ کی سویلاکو 4-1 سے شکست دے دی۔

اسپینش چیمپئن بدھ کو چیمپئنز لیگ کے لاسٹ 16 میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے نبرد آزما ہوں گے جس کے پیش نظر کوچ جوز مورنہو نے چند اہم کھلاڑیوں کو آرام کا موقع فراہم کیا۔ کریم بینزیما نے 17 ویں منٹ میں گول پوسٹ سے صرف ایک گز دور سے گول کرکے میزبان کوفوقیت دلادی جبکہ آٹھ منٹ بعد ہی رونالڈو نے زوردار شوٹ کے ساتھ گیند کو بیٹو کی دسترست سے دور سیولا کے گول پوسٹ میں ڈال کر اس برتری کو دگنا کردیا۔

پرتگیز کپتان نے میڈرڈ جرسی میں اپنی 20 ویں ہیٹ ٹرک کو 14 منٹوں کے دوران حاصل کرلیا۔سویلا کے باس انائی ایمرے میڈرڈ کے خلاف اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے پریشان ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے ان کے لیے آسانیاں پیدا کیں۔ ابتدائی 25منٹوں میں میں اپنی ٹیم کو پہچان ہی نہیں سکا، ہم وہ کھیل نہ پیش کرسکے جو دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلے تھے ، ہم نے ریئل میڈرڈکو آسانی سے جیتتے ہوئے دیکھا، میرا ارداہ تھا کہ ہمیں میدان میں زیادہ سے زیادہ موجودگی کا اظہار کرنا ہے، ہمیں زیادہ محنت کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیم ہماری توقعات پر پورا نہیں اتر رہی ہے۔

علاوہ ازیںدیگر میچز میں مالگا نے لیوانتے کو 2-1 سے ہرا کر اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ۔ ویلنسیا جو منگل کو چیمپئنز لیگ میں پیرس سینٹ جرمین سے مقابلہ کرے گی اندالوسینز سے صرف دو پوائنٹس پیچھے رہ گئی جب نیلسن والدیز نے اختتامی لمحات میں ہیڈررکے ذریعے سیلٹا ویگو کے خلاف 1-0سے کامیابی سمیٹی۔ مالورکا نے گریگوریو مینزانو کے ساتھ ایک ، ایک گول سے ڈرا کھیل کر ٹورنامنٹ میں موجودگی کے لیے کچھ موقع حاصل کیا لیکن ڈیپورٹیوولاکورونا کی میزبان ٹیم گرینیڈا کے خلاف صفرکے مقابلے میں تین گول سے شکست نے اس کا شمار سب سے نیچے رہنے والی ٹیموں میں کردیا ہے۔