اورنگی ٹائون میں ڈاکوئوں نے سنارکی دکان لوٹ لی

ڈکیت لاکھوں روپے کے زیورات سمیت الیکٹرانک ترازو بھی لے گئے،مقدمہ درج.


Staff Reporter February 11, 2013
ڈکیت لاکھوں روپے کے زیورات سمیت الیکٹرانک ترازو بھی لے گئے،مقدمہ درج. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اورنگی ٹائون علی گڑھ بازار میں گاہک بن کر آنے والے ڈاکوئوں نے سنار کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا طلائی زیور لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون کے علاقے علی گڑھ بازار میں واقع بسم اﷲ جیولری شاپ میں دن دہاڑے دو ملزمان داخل ہوگئے اور شاپ میں موجود2 افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے کے بعد لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ڈاکو فرارہوتے ہوئے شاپ میں رکھا جدید الیکٹرانک ترازو بھی اپنے ہمرہ لے گئے ، پولیس نے جیولری شاپ کے مالک فیض سلطان کی مدعیت میں مقدمہ 19/2013درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

5

جیولری شاپ کے مالک فیض سلطان نے ایکسپریس کو بتایا کہ جس وقت جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی اس وقت شاپ پر ان کے دو بیٹے موجود تھے، انھوں نے بتایا کہ ڈکیتی کرنے والے ڈاکو ایک روز قبل شاپ پر آئے تھے اور ایک انگوٹھی صحیح کرنے کے لیے دے کر گئے تھے اور اتوار کو انگوٹھی واپس لینے آئے تو شاپ پر موجود ان کا ایک بیٹا ابھی انھیں انگوٹھی واپس ہی کر رہا تھا کہ ملزم نے فون کر کے اپنے ایک اور ساتھی کو دکان کے اندر بلا لیا اور اسلحہ نکال کر ان کے بیٹوں کو یرغمال بنالیا، انھوں نے بتایا کہ لوٹے جانے والے طلائی زیورات کی مالیت 25 لاکھ تک کی ہے۔