ملک کو بچانے کیلیے محب وطن قوتیں کردار ادا کریں ثروت اعجاز

حکمرانوں کی منفی پالیسیوں سے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، سعید احمد.


Staff Reporter February 11, 2013
حکمرانوں کی منفی پالیسیوں سے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، سعید احمد۔ فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام محب وطن قوتیںآگے آکر اپنا کردار ادا کریں۔

موجودہ حکمرانوں نے اپنے دور اقتدار میں عوامی مسائل کے حل اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خاطرخواہ اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے ملک مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی، بھوک و افلاس کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مناظر اسلام علامہ سعید احمد اسعد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علامہ سعید احمد نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے دلوں میں خوف خدا نہیں، حکمرانوں کی منفی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ ملک میں بھوک وافلاس اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔

6

دریں اثنا فہیم الدین شیخ نے کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے چھٹے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے کارکنان6روز سے احتجاجی علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں مگر افسوس کہ بے حس حکمرانوں نے ابتک ہم سے رابطہ نہیں کیا، انھوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ پاکستان سنی تحریک کے کارکنان سمیت تمام شہریوں کے قاتلوں کوگرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔