- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
عمران خان کا وزیراعظم سے عائشہ احد کے الزامات پر بھی کمیٹی بنانے کا مطالبہ
اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے حمزہ شہباز کے خلاف عائشہ احد کے سنگین الزامات پر نئے وزیراعظم سے سوال پوچھا کہ کیا عائشہ احد کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائیں گے یا شریفوں کے درباری ہی رہیں گے؟
عائشہ احد کے معاملے پرپاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بھی میدان میں آگئے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ نئے وزیراعظم کے لیے پہلا امتحان ہے، کیا وزیراعظم حمزہ شہباز کے خلاف عائشہ احد کے سنگین الزامات کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیٹی بنائیں گے۔
First test for new PM: Will he set up Parl Comm to investigate serious allegations levelled by Ayesha Ahad ag PMLN MNA Hamza Sharif?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2017
ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعظم ان الزامات پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے یا عائشہ احد کے الزامات، پنجاب پولیس کے تشدد اور حمزہ شہباز کے دھوکے کو نظرانداز کر کے شریفوں کے درباری ہی رہیں گے۔
Or will he remain a darbari of the Sharifs & ignore allegations by Ayesha Ahad incl torture by Punjab police & deception by Hamzah Sharif? https://t.co/He4PCsO7jz
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2017
پی ٹی آئی چیرمین نے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انصاف کے حصول کے لیے عائشہ احد کا ساتھ دینا چاہیئے۔
Women rights activists should stand by Ayesha Ahad's quest for justice denied to her for 7 yrs ag physical + mental abuse by Hamza Sharif
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2017
دوسری جانب عمران خان نے عائشہ گلالئی کوغیرمناسب پیغام بھیجنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عائشہ گلالئی کو پیسے دے کرمیرے خلاف استعمال کر رہی ہے جب کہ نوازشریف اپنی سیاسی زندگی کی آخری سانس لے رہے ہیں۔
واضح رہے عائشہ احد نے حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے نوازشریف سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔