- عالیہ ریاض جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کا جیت سے اختتام کرنے کیلیے پرامید
- پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل
- 3 ماہ کے دوران تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ
- تحریک عدم اعتماد کا پارلیمانی مقابلہ کرکے شکست دیں گے، شاہ محمود قریشی
- حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنےکے قواعد پر نظر ثانی کی حامی بھرلی
- پاکستانی کوہ پیماؤں کو ’کےٹو‘ سر کرنے کی مہم میں مشکلات کا سامنا
- زرداری اینڈ کمپنی بہت پیچھے رہ گئی 3 سال بعد بھی ان کا کوئی چانس نہیں،فواد چوہدری
- اسمارٹ فون کے لیے گوگل سرچ انجن ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں
- خبردار! ہینڈ سینی ٹائزر بچوں کی آنکھوں کو نقصان پہنچارہے ہیں
- برازیل: کووڈ 19 کی سماجی بندش کے دوران طلاقوں میں ریکارڈ اضافہ
- کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق، 629 نئے کیسز رپورٹ
- دوحہ امن معاہدے پرنظرثانی ، خطہ پراثرات
- گھریلو ملازمین کے تحفظ کا قانون خوش آئند... عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا!!
- فاسٹ بولرز سے اہم ہتھیار چھیننے کی تیاری
- بگ بیش میں جیک ویدرلڈ ایک ہی گیند پر 2 مرتبہ رن آؤٹ ہوگئے
- پاکستان کو2،2 پیسرزواسپنرزکھلانے کا مشورہ
- دوحا معاہدے پرنظرثانی، امریکا کے پاس متبادل محدود، پاکستانی عہدیدار
- تجارتی تعلقات بڑھانے کیلیے مشرقی ممالک پر توجہ کی ضرورت
- تحریک چلانے کے طریقہ کار پر اختلاف، پی ڈی ایم خطرے میں
- مقبوضہ کشمیر جعلی مقابلے؛ شہید نوجوانوں کے لواحقین میتوں کے منتظر
اقوام متحدہ کی پابندیاں بھی جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے نہیں روک سکتیں، شمالی کوریا

امریکی خوشنودی کے لیے پابندیوں کے حق میں ووٹ دینے والوں کا بھی احتساب کیا جائے گا، شمالی کوریا۔ فوٹو: فائل
منیلا: شمالی کوریا نے مذاکرات کی تمام پیشکشوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیاں بھی ہمیں جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے نہیں روک سکتیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ امریکا کو اپنے کیے کی قیمت چکانی پڑے گی اور اقوام متحدہ کی پابندیاں اسے جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے نہیں روک سکتیں۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقد ہونے والے آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ ہو نے کہا کہ شمالی کوریا کسی بھی صورت میں اپنے جوہری ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلز کو مذاکرات کی میز پر نہیں رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک شمالی کوریا کے خلاف امریکا کی معاندانہ پالیسی اور ایٹمی حملے کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا تب تک ان کا ملک ایٹمی فورسز کی تشکیل کے راستے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے چین کی حمایت سے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگادیں
فورم میں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ فی الحال امریکا شمالی کوریا سے مذاکرات نہیں کر رہا ہے اور اس وقت تک کوئی بات چیت نہیں ہو گی جب تک شمالی کوریا بیلسٹک میزائل کے تجربات بند نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر شمالی کوریا یہ اشارہ دینا چاہتا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ اپنے بیلسٹک پروگرام کو بند کر دے۔
قبل ازیں شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے امریکا کو دھمکی دی گئی کہ پابندیوں کا مسودہ تیار کرنے اور جرائم کا ارتکاب کرنے پر اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ شمالی کوریا نے قرارداد کے حق میں ووٹ دینے پر چین اور روس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جن ملکوں نے امریکی خوشنودی کے لیے پابندیوں کے حق میں ووٹ دیا ان کا بھی احتساب کیا جائے گا۔
گزشتہ روز جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ کانگ کیونگ واہ نے اپنے شمالی کورین ہم منصب سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی سطح پر مذاکرات کی پیشکش کو قبول کر لے تاکہ خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی ہو سکے تاہم شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یانگ ہو نے فوری طور پر اس پیشکش کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ مذاکرات کی پیشکش نیک نیتی پر مبنی نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی پاداش میں اس پر نئی پابندیوں کا بل منظور کیا تھا جس کے حق میں تمام 15 رکن ممالک نے ووٹ دیے تھے۔ نئی پابندیوں کے بعد شمالی کوریا کی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہو گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔