صدر گورنر انتخابات پر اثر انداز نہیں ہو سکتےنوید قمر

طالبان کے ابتدائی مطالبات سامنے آ رہے ہیں، بات چیت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا


Numainda Express February 12, 2013
طالبان کے ابتدائی مطالبات سامنے آ رہے ہیں، بات چیت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا فوٹو: فائل

وزیر دفاع سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ صدر اور گورنرز کے پاس ایگزیکٹو اختیارات ہی نہیں ہیں تو وہ انتخابات پر کیسے اثر انداز ہو سکتے ہیں، اپوزیشن کا گورنرز کو ہٹانے کا مطالبہ سیاسی ہے، آئینی نہیں۔

پیر کو ٹنڈو محمد خان میں شہید بے نظیر بھٹو کارڈک کیئر یونٹ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے شہادت کے بعد گزشتہ انتخابات میں کافی خوف و ہراس تھا مگر پھر بھی انتخابات ہوئے۔ الیکشن وقت پر ہونا لازمی ہے جس کے لیے آئین کے مطابق تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

20ویں آئینی ترمیم کے تحت الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری آئینی ہے تاہم یہ معاملہ عدالت میں چلا گیاہے۔ طالبان سے بات چیت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جنگ جیسی صورتحال میںتمام باتیں ہوتی ہیں ایک طرف اگر تنازع ہوتا ہے تو دوسری طرف اسے حل کرنے کے اقدامات بھی کیے جاتے ہیں ابھی ان کے ابتدائی مطالبات سامنے آرہے ہیں ان سے بات چیت کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔