امریکا میں ہوا خواتین کے دیدہ زیب ملبوسات کا رنگا رنگ فیشن شو

فیشن شو میں پیش کئے جانے والے ملبوسات میں شوخ رنگوں کا خوبصورتی سے استعمال کیا گیا تھا۔


ویب ڈیسک February 12, 2013
فیشن شو میں خواتین کے ملبوسات کی نمائش کی گئی جبکہ ماڈلز نے موسم بہار کے دیدہ زیب ملبوسات پہن کر ریمپ پر رنگ بکھیرے ، فوٹو: اے ایف پی

امریکا میں خواتین کے ملبوسات کا رنگا رنگ فیشن شو منعقد کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو یارک فیشن ویک کے سلسلے میں منعقدہ فیشن شو میں خواتین کے ملبوسات کی نمائش کی گئی جبکہ ماڈلز نے موسم بہار کے دیدہ زیب ملبوسات پہن کر ریمپ پر رنگ بکھیرے ، ملبوسات میں شوخ رنگوں کا خوبصورتی سے استعمال کیا گیا تھا۔

کپڑوں کے ساتھ ساتھ جدید اور نت نئے ڈئیزائین کے جوتے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، فیشن شو میں ہالی ووڈ کی نامور اداکاراؤں کی شرکت نے بھی چار چاند لگا دیئے۔

مقبول خبریں