نوازشریف کی سیاسی اورحکومتی سرگرمیوں کے خلاف درخواست دائر

ویب ڈیسک  بدھ 9 اگست 2017
مسلم لیگ نواز کے نام کے استعمال کو آئین و قانون سے متصادم قراردیا جائے، درخواست: فوٹو: فائل

مسلم لیگ نواز کے نام کے استعمال کو آئین و قانون سے متصادم قراردیا جائے، درخواست: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے نواز شریف کی سیاسی اور حکومتی سرگرمیوں کے خلاف  الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرادی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سیاسی اورحکومتی سرگرمیوں کے خلاف تحریک انصاف کی  جانب سے درخواست دائر کرادی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی خصوصی ہدایت پرڈاکٹر بابر اعوان نے درخواست تیار کی جب کہ این اے 120 سے امیدوارڈاکٹر یاسمین راشد نے درخواست پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے سیکشن 5 کی تحت دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف کو سیاسی جماعت میں عہدے کیلئے نااہل اوران کی نااہلی کے بعد انکے نام پر موجود جماعت کالعدم قرار دی جائے۔ درخواست میں مزید موقف اختیارکیا گیا کہ مسلم لیگ نوازکے نام کے استعمال کو آئین و قانون سے متصادم قراردیا جائے جب کہ نواز شریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ اور وفاقی کابینہ کیلئے نامزدگیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔