امریکا بم کی اطلاع پرٹیکساس ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

ایک ہزار افراد کو باہر نکال دیا گیا،تلاشی کے بعد 2ٹرمینل کلیئر قرار دیدیے گئے


AFP August 03, 2012
ایک ہزار افراد کو باہر نکال دیا گیا،تلاشی کے بعد 2ٹرمینل کلیئر قرار دیدیے گئے. فائل فوٹو

امریکی ریاست ٹیکساس میں سان انٹونیو ایئر پورٹ کو بم کی اطلاع پر خالی کرا لیا گیا،ایک ہزار افراد کو ایئرپورٹ سے باہر نکال دیا گیا،تلاشی کے بعد 2ٹرمینل کلیئر قرار دے دیے گئے۔ جمعرات کو امریکی میڈیا کے مطابق سان انٹونیو ایئرپورٹ پر 3مشکوک پیکٹ ملنے کے بعد ہنگامی طور پر ایئرپورٹ خالی کرایا گیا۔

ایئرپورٹ پر موجود ایک ہزار افراد کو قریبی اسکول بھیج دیا گیا۔ ایمرجنسی ٹیموں اور پولیس نے تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے ایئر پورٹ کی تلاشی لی جس کے بعد 2ٹرمینل کلیئر قرار دے دیئے گئے ہیں۔ایئرپورٹ ترجمان کے مطابق کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی تاہم ایئرپورٹ پر لینڈ کرنیوالی پروازوں کے مسافروں کوا بھی ایئرپورٹ بلڈنگ سے دور رکھا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ تلاشی مکمل ہونے کے بعد پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔