ملک میں پولیو کے پھیلاؤ کی وجہ کراچی حیدرآباد اور خیبرپختونخوا ہیںعالمی ادارہ صحت

گزشتہ برس فاٹا میں 20، سندھ میں 4، بلوچستان میں 4 اور پنجاب میں 2 پولیو کے کیسز سامنے آئے۔


ویب ڈیسک February 12, 2013
2012 کے دوران ملک میں پولیو کے کیسز میں 71 فیصد کمی ہوئی۔ فوٹو : اے پی پی/ فائل

عالمی ادارہ صحت نے کراچی، حیدر آباد اور خیبر پختونخوا کو ملک میں پولیو کے پھیلاؤ کی وجہ قرار دے دیا۔

وزیر اعظم کے پولیو سیل ، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ رپورٹ کے مطابق 2012 کے دوران ملک میں پولیو کے کیسز میں 71 فیصد کمی ہوئی، گزشتہ برس فاٹا میں 20، سندھ میں 4، بلوچستان میں 4 اور پنجاب میں 2 پولیو کے کیسز سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف رپورٹس اور تحقیق کے بعد یہ ثابت ہورہی ہے کہ ملک میں پولیو کے پھیلاؤ کی وجہ کراچی ، حیدر آباد اور خیبر پختونخوا ہیں جہاں انسداد پولیو مہم کسی حد تک موثر ثابت نہیں ہورہی۔

مقبول خبریں