- 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان
- پاکستان کیخلٍاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان
- وزیراعظم کا وزیرستان میں 3جی، 4جی انٹر نیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان
- صرف بابراعظم پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، بہتر متبادل تیار کیے جائیں، یونس خان
- جو جتنا بڑا آدمی ہو کسی کے دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر
- پاکستان کو جغرافیائی خدوخال کے باعث نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، وزیر خارجہ
- آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ؛ ویرات کوہلی اور بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی
- ’جیک ما‘ ڈھائی ماہ کی گمشدگی کے بعد دوبارہ منظرِ عام پر آگئے
- فخر ہے اپنے دور میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، ٹرمپ کا الوداعی خطاب
- قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ کی بحالی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم
- گوگل لینس کے ڈاؤن لوڈ کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز
- کیا مصر کے فرعون خود بھی مصوری کرتے تھے؟
- مُردوں کی آوازیں سننے والے اپنی دنیا میں مگن رہتے ہیں، تحقیق
- پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان
- نیب نے چوہدری برادران کے خلاف تحقیقات بند کردیں
- ملک میں مزید 1 ہزار772 افراد میں کورونا کی تشخیص
- حکومت پر اپوزیشن کے ساتھ ’’اپنوں‘‘ کا دباؤ بھی بڑھ رہا ہے
- معاشی اعشاریئے بہتر تو پھر مہنگائی کا طوفان کیوں؟ عوام پریشان
- کراچی کی بہتری کے منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کا آغاز
- سیاسی جماعتوں نے سینٹ انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کردیں
ملک و قوم تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑے ہیں، عمران خان

خیبر پختونخوا میں کی گئی اصلاحات کو پورے ملک میں توسیع دینے کا وقت آن پہنچا ہے، عمران خان ۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک و قوم تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑے ہیں جب کہ پاکستان کو کرپٹ مافیا سے نجات دلا کرعروج کی منزل سے ہمکنار کروائیں گے۔
پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا کے تنظیمی وحکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، وزیر تعلیم عاطف خان اور کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کی گئی اصلاحات کو پورے ملک میں توسیع دینے کا وقت آن پہنچا ہے کیوں کہ خیبر پختونخوا تبدیلی کا محور و مرکز ہے جب کہ یکجہتی، اتحاد اور باہمی اتفاق وقت کی ضرورت اور کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑے ہیں تاہم پاکستان کو کرپٹ مافیا سے نجات دلا کر عروج کی منزل سے ہمکنار کروائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔