- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
کراچی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک ڈرائیورسمیت شہید
کراچی: عزیزآباد مکا چوک پرنا معلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک ڈرائیورسمیت شہید ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد کے قریب مکا چوک پرموٹر سائیکل پرسوارنامعلوم افراد نے ڈی ایس پی ٹریفک کریم آباد محمد حنیف کی موبائل پرفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ٹریفک موقع پرہی جاں بحق جب کہ ڈرائیورسلطان زخمی ہوگیا۔
واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اورزخمی ڈرائیورسلطان کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے پولیس وین پر دوطرف سے فائرنگ کی گئی، جائے وقوعہ سے ملنے والئے خول فارنزک لیب بھیج دیئے گئے ہیں جب کہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ پرنوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اوردہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پرفائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکارشہید جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔