جامعہ کراچی میں پہلی بار باضا بطہ ’’یونیورسٹی المنائی‘‘قائم

شیخ الجامعہ نے پہلی رجسٹریشن کرائی، اساتذہ آج تاحیات رکنیت حاصل کریں گے


Staff Reporter February 13, 2013
پہلے مرحلے میں یونیورسٹی میں اسپتال قائم کرینگے،ڈاکٹرقیصرکی ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے مادرعلمی کی تاریخ میں پہلی بار باضابطہ ''یونیورسٹی المنا ئی''قا ئم کردی ہے اور اس سلسلے میں جامعہ کراچی کی جانب سے رکنیت سازی کا آغاز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد قیصرکی رکنیت سے کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرمحمد قیصر نے10ہزارروپے مالیت کا چیک دے کرجامعہ کراچی المنائی کی''لائف ٹا ئم ممبرشپ''حاصل کرلی ،شیخ الجامعہ کے ساتھ ہی یونیورسٹی رجسٹرار پروفیسرڈاکٹر منصور احمد نے بھی لائف ٹائم ممبرشپ کے لیے 10ہزارروپے کا چیک المنائی کے اکا ئونٹ کے لیے پیش کیا۔



مزیدبراں لائف ٹائم ممبرشپ کے لیے جامعہ کراچی کی قائم مقام رئیس کلیہ فنون پروفیسرملاحت کلیم شیروانی ، رئیس کلیہ انتظام و انصرام پروفیسرڈاکٹرابوذرواجدی اور داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر اورکیمپس سیکریٹری پروفیسرڈاکٹرخالدعراقی آج 10/10ہزارروپے کاچیک پیش کرکے یونیورسٹی المنائی میں لائف ٹائم ممبرشپ حاصل کریں گے، واضح رہے کہ جامعہ کراچی کی جانب سے یونیورسٹی المنائی کی رکنیت سازی کوچارمختلف حصوں میں تقسیم کیاگیاہے۔

جس کے تحت فارغ التحصیل طلبہ 1ہزارروپے سے رکنیت سازی حاصل کرسکتے ہیں تاہم یہ رکنیت سازی ہرسال قا بل تجدید ہوگی جبکہ 10روپے سے رکنیت سازی کے بعد تاحیات ممبرشپ مل جائے گی ،مزیدبراں ایسوسی ایٹ ممبرشپ بھی متعارف کرائی گئی ہے ،یہ ممبرشپ جامعہ کراچی سے فارغ التحصیل طلبہ کے رشتے داروں کوجاری ہوگی ،مزید براں یونیورسٹی کے مداحوں کیلیے جو جامعہ کراچی سے فارغ التحصیل نہیں ہیں انھیں ''Fan of karachi university'' کے نام سے رکنیت سازی دی جائے گی ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدقیصرنے بتایاکہ المنائی کے قیام کامقصد جامعہ کراچی کو درپیش مالی بحران سے نکالنا ہے۔